Ultimate magazine theme for WordPress.

محکمہ خوراک کی طرف سے زمینداروں کو 10لاکھ بوریاں فراہم کی جارہی ہیں ،سردار عبدالرحمن کھیتران

2 819

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر خوراک سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک طرف سے زمینداروں کو 10لاکھ بوریاں فراہم کی جارہی ہیں جس کے بدلے زمینداروںسے 3سو روپے فی بوری سیکورٹی لی جاتی ہے جو بعد ازاں واپس کردی جاتی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کواپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ محکمہ خوراک نے صوبے کی ضروریات کے مطابق گندم خریدنے کی منصوبہ

- Advertisement -

بندی کررکھی ہے اورگندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے زمینداروں 10لاکھ بوریاں فراہم کی جارہی ہیں اور زمینداروںسے فی بوری300روپے سیکورٹی کی مد میں لئے جاتے ہیں اوربعد ازاں گندم کی سپلائی کرنے کے بعد یہ رقم انہیں واپس کردی جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر اگر کسی قسم کی بے قاعدگی ہوئی تومتعلقہ عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اپنے ذاتی مفادات کے لئے محکمہ خوراک کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں اگرانکے پاس کوئی ثبوت ہے تووہ سامنے لائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.