Masael Quetta

اذہان کے سپراسٹور سے ثانیہ مرزا کی خریداری، چیزوں کے نام سکھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

0 768

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کو چیزوں کے نام سکھانے کیلئے الگ اور پیار بھر انداز اپنایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کو کھیل کھیل میں مختلف چیزوں کے نام سکھانے کیلئے کمرے میں کھلونوں سے ایک سپر اسٹور کا ماحول بنایا جس میں وہ خریدار بنیں۔انسٹاگرام

- Advertisement -

پرثانیہ مرزا نے جو ویڈیو شیئر کی اس میں دیکھا گیا کہ وہ اذہان کو سکھانے کے لئے خریداری کے بعد اس سے چیزوں کو کائونٹر پر اسکین کراتی ہیں اور مختلف چیزوں کے نام بھی پوچھتی ہیں تاکہ بیٹا سیکھ سکے۔ثانیہ مرزا نے اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ جب آپ کے پاس بہت ہی پیارا دکاندار ہو،بیٹے کے ساتھ کھیلنا اور سکھانا ساتھ ساتھ۔بھارتی اداکارہ دیا مرزا سمیت لاکھوں مداحوں نے ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ساتھ ویڈیو کو پسند کیا اور انکے ساتھ اظہار محبت بھی کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.