Ultimate magazine theme for WordPress.

بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے پہلے بھی قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دینگے ، احمد خان اچکزئی

اچکزئی قبیلے کے رہنما احمد خان اچکزئی20سالہ جلاوطنی کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے ،میڈیا سے قبائلی رہنما کی گفتگو

1 904

بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے پہلے بھی قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دینگے ، احمد خان اچکزئی

- Advertisement -

کوئٹہ ( مسائل نیوز) اچکزئی قبیلے کے قبائل و سماجی رہنماءاحمد خان اچکزئی نے کوئٹہ ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہبلوچستان میں امن کا سفیر بن کر آیا ہوں میرے آبائی علاقے گلستان کو تیس سال قبل بدامنی کی آگ لگی تھی ۔میں پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے پاس مظلوم ہونے کے باوجود میڑھ لیکر گیا یتیم اور بے سہارا ہونے کے باوجود قاتلوں کے پاس جواب مانگنے گیا تھا اب دوبارہ امن کی درخواست لیکر آیا ہوں گلستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے دعوے کرنےوالے فنڈز کو علاقے پر خرچ کیوں نہیں کرتے اپنے علاقے میں تعلیم اور صحت کیلئے رول ماڈل بنانے کا عزم رکھتا ہوں ریاست ماں جیسی ہوتی ہے عوام کو بچوں کی طرح حقوق دے افغانستان میں کیا ہورہا ہے ملک کو بدامنی سے ملکر بچائے قلعہ عبداللہ کے لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ملک دھونس دھمکی سے نہیں چلتے پاکستان وسائل سے مالا مال خطہ ہے افغانستان اور پاکستان میں امن اور مثالی تعلقات کیلئے خدمات دینے کو تیار ہوں نوجوان کی آنکھوں میں امن کیلئے چمک ہے گلستان سے ووٹ لینے والوں نے لوگوں کے دلوں میں جگہ نہیں بناسکی امن کے قیام کیلئے پہلے بھی قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دونگا ، انہوں نے کہا کہبدامنی اور غربت کے شکار علاقے گلستان کو تعلیم اور صحت کیلئے رول ماڈل بنانے کا عزم لیکر پاکستان لوٹاہوں گلستان کے علاقے سمیت بلوچستان میں امن ہر ایک کی خواہش ہے پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے درخواست کرتا ہوں کہ امن کے کاوشوں میں ساتھ دیں خوش آمدید کہنے والوں کا مشکور ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.