MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوجوانوں اور بے روزگار افراد کی آواز بن کر ہر فورم پر آواز بلند کرینگے،عبد الرحمن رفیق

1 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد اشرف جان مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد ایوب مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حافظ مجیب الرحمن ملاخیل چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی حاجی صالح محمد سالار سید سعداللہ آغا حاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر نے

- Advertisement -

کہا کہ وفاقی اور صوبائی محکموں کی چالیس ہزار خالی آسامیوں پر فوری بھرتیاں کرکے صوبے اور بالخصوص کوئٹہ کے بے روزگاروں کو میرٹ پر نوکریاں دی جائیں ، اب سرکاری جاب ایک خواب بن گیا ہے ، اس سلسلے میں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اس حوالے سے کرادر ادا کرتے ہوئے احکامات جاری کریں ۔ غریب والدین نے اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کو لکھایا اور پڑھایا مگر آج وہ اپنے نوجوان بچوں کے روزگار کا خواب دیکھتے دیکھتے مایوس ہوگئے

کیوں اس حکومت میں روزگار کا حصول کا خواب بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نوجوانوں اور بے روزگار افراد کی آواز بن کر ہر فورم پر آواز بلند کرے گی ۔ جام کمال نے عوام کو کافی مایوس کیا تو ضروری ہے کہ وزیر اعلی اس کے نقشِ قدم پر چلنے کی بجائے بھوک اور افلاس کے شکار عوام کے درد وغم کو دور کرنے میں پہل کریں اور ماضی کے برعکس اپوزیشن کے حلقوں کو بھی ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز نہ کریں ۔انہوں نے وزیر اعلی کی توجہ کوئٹہ کی حالت زار کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سبزل روڈ اور سریاب روڈ کی توسیع میں تیزی لاکر عوام کو اذیت اور کرب سے نجات دلائے ۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.