MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دنیا کورونا سے اور ہم کرپشن کیخلاف لڑے،شہباز گل

1 541

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جب دنیا کورونا سے لڑی تب ہم کرپشن سے نبرد آزما رہے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کی درجہ بندی معیشت دانوں نے کی ہے

- Advertisement -

اور ان کے مطابق دنیا میں پاکستان اس وقت دوسرے نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پہلے ہی پاکستان کی کورونا سے متعلق پالیسی کو سراہ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے دوران دنیا صرف کورونا سے لڑ رہی تھی

لیکن ہم بد حال ادارے اور کرپشن سے نبرد آزما رہے۔شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم کی بہترین حکمت عملی کی بدولت پاکستان نے کورونا کا مقابلہ کیا اور ہم نے تباہ حال معیشت کو بھی پاو¿ں پر کھڑا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.