سوئی سدرن گیس کمپنی نے سردیوں کے سامنے گھٹنے ٹھیک دئیے،کاشف حیدری
کوئٹہ (مسائل نیوز) سماجی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سردیوں کے سامنے گھٹنے ٹھیک دئیے، موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس پریشر مکمل طور پر غائب ہوگیا ہے۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کیجانب سے گیس نا ہونے کے باوجود بھاری بلز کی مد میں عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ جو کہ قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام ایل پی جی کیلئے بھی رُل گئے ہے، حکومت گیس پریشر کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کرکے اپنے عوام دوستی کا ثبوت دیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ موسم سرما کی آمد سے قبل ہی سوئی سدرن گیس کمپنی کیجانب سے گیس کی بندش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کیجانب سے گیس نا ہونے کے باوجود بھاری بلز کی مد میں عوام کو لوٹا جارہا ہیں۔ جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے متعدد علاقوں میں موسم سرما کی آمد سے قبل اور حکومتی دعوؤں کے باوجود بہتری نہ آسکی۔ مختلف علاقوں اور محلوں میں بتدریج گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت پریشر میں کمی کے باعث علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باوجود بھاری بلز بجھوائے جارہے ہیں۔ جو کہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کا فائدہ اٹھا کر ایل پی جی ڈیلرز تاریخ کی بلند ترین سطح 250 فی کلو فروخت کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ ایل پی جی فروخت کرنیوالوں نے گیس من چاہا اضافہ کیا ہے لیکن انتظامیہ کیجانب سے مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہی جو کہ سوالیہ نشان ہے۔
[…] (مسائل نیوز) کوئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن کے سما جی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو اگر مسائل کا گڑھ کہا جائے تو […]
[…] (مسائل نیوز) سماجی رہنما کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے سبزی فروشوں […]