MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواز شریف سے اہم معاملات پر گفتگو ہوئی

1 184

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مثبت نتائج کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر چند دنوں میں صرف چند پیسے بڑھی اس میں زیادہ فکر کی کوئی بات نہیں۔میاں نواز شریف سے ملاقات میں بہت سے اہم معاملات میں گفتگو ہوئی۔
ضروری نہیں سمجھتا ملاقاتوں کی تمام باتوں کو میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے۔اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔میرے دورے کے موقع پر چار دنوں میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے 58 میٹنگ ہوئی۔ اعلیٰ انتظامیہ سے گفتگو ہوئی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر کی اصل قدر موجودہ ریٹ سے بہت کم ہے اور جلد ہم ڈالر کو اس کی قیمت کے مطابق لے آئیں گے۔
قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈاراوروزیر برائے اقتصادی امورایاز صادق نے پیرکو ممتاز پاکستانی نژاد امریکی آئی ٹی/ٹیک انٹرپرینیورز کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا ،گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد ،سفیر مسعود خان اور پاکستانی وفد کے دیگر اراکین بھی اس موقع پرموجود تھے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اس مقصد کے لیے حکومت نے گزشتہ چند مہینوں میں سخت فیصلے کیے تھے جو پاکستان کو معاشی بحالی کی راہ پر ڈالنے کیلئے ضروری تھے۔ تباہ کن سیلاب نے مشکلات میں اضافہ کر دیا تھا تاہم حکومت کو یقین تھا کہ دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پا لیا جائیگا۔وزیر خزانہ نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کو مضبوط بنانے میں پاکستانی نژاد امریکی ٹیک انٹرپرینیورز کی دلچسپی کو سراہااور اس بات پر زور دیا کہ اس شعبے میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں اور یہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
حکومت آئی ٹی/ٹیک سیکٹر پر ترجیحی توجہ دے رہی تھی اور پاکستان کے ٹیک سیوی نوجوان ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں جنہیں آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کیلئے بہترین طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان یا اس کے کسی بھی نمائندے سے خفیہ مذاکرات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.