ایرا خان کیساتھ ڈنر۔۔عامر خان کار میں بیٹھتے وقت اچانک باہر کیوں نکل آئے۔۔ویڈیو دیکھیں
ممبئی ( مسائل نیوز)بھارت کے معروف اداکار عامر خان کوفلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ سے فرصت ملی تو وہ ممبئی میں اپنی بیٹی ایرا خان کے ساتھ ڈنرپر مقامی ہوٹل آگئے، اس دوران فوٹوگرافر نے ان کے ویڈیوز کیمرے میں قید کر لئے۔ ویڈیو میں عامر خان کالے رنگ کی شرٹ اور گرے پینٹ میں ایک ریسٹورینٹ سے نکلتے نظر آرہے ہیں ۔ ایرا نے بھورے رنگ کی پینٹ کے ساتھ کریم رنگ کا ٹاپ پہنا ہوا ہے۔
عامر خان جب جانے کیلئے تیار ہوئے تو ایرا انہیں کار تک چھوڑنے کیلئے آئی۔ عامر جب اپنی کار میں بیٹھ ہی چکے تھے کہ اچانک باہر نکل آئے اور ایرا کو گلے لگاکر کہا خدا حافظ۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے موضوع بحث ہیں ۔ اداکار نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنی بیوی کرن راؤ سے طلاق کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ چرچا میں ہیں۔ عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان علیحدگی کی وجہ سے کپل کے فینس اور قریبی دوست کافی مایوس ہوئے تھے ۔ تاہم دونوں اب بھی ایک ساتھ نظر آتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن راو ، عامر اور ان کے بیٹے آزاد راؤ خان کو لینے ایئر پورٹ پہنچی تھیں ۔
عامر خان اور کرینہ کپور خان کے چاہنے والے ان کی اگلی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ ان دنوں وہ ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ فلم کے سیٹ سے ان کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں دونوں ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔