Masael Quetta

گرین لائن بسوں سے لدا جہاز کراچی پہنچ گیا

0 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسوں سے لدا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) حکام کے مطابق 40 بسوں کے ساتھ چین کا بحری جہاز ’فین شن‘ پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

کراچی گرین لائن بس منصوبے کی مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔

دوسری جانب آج کراچی پورٹ پر اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی و دیگر شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی۔

گرین لائن بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔

گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کراچی والوں کو آئندہ ماہ (اکتوبر) کے آخر میں گرین لائن بسیں چلانے کی خوش خبری پہلے ہی دے چکے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.