Ultimate magazine theme for WordPress.

پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ کھانے کا ایک اور زبردست فائدہ سامنے آگیا

0 517

اسلام آباد ( مسائل نیوز)پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ کھانے کے ساتھ ساتھ اگر ورزش کو بھی اپنی معمولات زندگی کا حصہ بنالیا جائے تو اس سے انسان میں خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پھلوں، سبزیوں اور ورزش کی عادت انسان میں خوشی کا احساس بڑھاتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے طرز زندگی کے عناصر اور خوشی کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی اور دریافت ہوا کہ پھلوں، سبزیوں اور ورزش اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔

- Advertisement -

تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ مرد ورزش زیادہ کرتے ہیں جبکہ خواتین پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ کھاتی ہیں۔

محققین نے بتایا کہ طویل المعیاد مقاصد کے لیے رویوں میں تبدیلی لانا صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے میں مددگارر ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ اچھا طرز زندگی ہمیں صحت مند رکھنے کے ساتھ خوش باش بھی بناتا ہے تو اس سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ کھانے اور ورزش کرنے سے خوشی کا احساس بڑھتا ہے جبکہ دیگر طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.