MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

دوستوں کے تحفظات دور کردیئے تحریک عدم اعتماد نا کام ہوگی،حکومت بلوچستاں

کوئٹہ(مسائل نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریگی اس ضمن میں جو افواہیں و پروپیگنڈہ سوشل میڈیا پر کیا جارہا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے عوام اس خودساختہ پروپیگنڈہ پر دھیان نہ دیں صوبائی مخلوط حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتیں و رفقاء وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ساتھ ہیں اور ان پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں صوبائی حکومت کو رفقاء و عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے اور رہے گی اور تحریک عدم اعتماد بری طرح نہ صرف ناکام ہو گئی بلکہ اپوزیشن کو ناکامی دیکھنی پڑے گی اور اس کی کبھی بھی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی انہوں   نیاپنے بیان میں کہاہے کہ صوبے بھر میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی عمل جاری ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گزشتہ دنوں منظور شدہ کئی بڑے سوشل سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء کے احکامات جاری کئے ہیں اور یہ ترقیاتی عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے

- Advertisement -

انہوں نے موجود ہ صورتحال کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ مخلوط حکومت میں رفقاء کے ساتھ کئی معاملات میں کبھی کبھار اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں لیکن اس کا مقصد حکومت کو گرانا نہیں ہوتا  ہمارے رفقاء کو بھی بعض معاملات پر تحفظات تھےBAPپارٹی کے رہنماو ہمارے قریبی رفیق چیئرمین سینٹ نے کوئٹہ پہنچ کر کر تمام رفقاء سے ملاقاتیں کیں کی کی اور باہمی مشاورت اور صلح مشورے اے سے جن دوستوں کو کو تحفظات تھے انہیں دور کر دیا گیا ہے ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے رفقاء عوامی سوچ رکھنے والے عوامی رہنما ہیں اور وہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال صوبائی حکومت کی تشکیل کے وقت سے اب تک یکساں مؤقف پر قائم ہے جس کا مقصد صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ۔پسماندگی کا خاتمہ اور وسائل پر عوام کی دسترس شامل ہیں اور ان مقاصد کے لئے مخلوط حکومت کی سیاسی جماعتیں و رفقاء دلجمعی سے مشترکہ کاوشوں میں سرگرم عمل ہیں انشاء اللہ یہ تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہو گی اور کامیابی و فتح حق و سچ کی ہو گی یہ حکومت عوامی مینڈیٹ کا مقررہ عرصہ یعنی پانچ سال پورے کرے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.