MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین ،یوننان میں 15عمارتیں بیک وقت مسمار کردی گئیں

0 614

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیجنگ (مسائل نیوز) چین کے صوبے یوننان کے دارالحکومت کونمینگ میں فلک بوس 15عمارتیں ایک ساتھ دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کردی گئیں۔

- Advertisement -

چینی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے یوننان کے دارالحکومت کونمینگ میں فلک بوس 15عمارتیں ایک ساتھ دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کردی گئیں ، عمارتوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ فیصلہ متعلقہ چینی حکام نے اس لئے کیا کہ مذکورہ عمارتیں گزشتہ کافی عرصے سے نامکمل تھیں اور ان کے تہہ خانوں میں بارش کا پانی بھر چکا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ نامکمل عمارتیں لیانگ سٹار سٹی فیز ٹو پروجیکٹ کا حصہ تھیں اور تقریبا11ارب چینی یوآن مالیت کی جائیداد تھی۔عمارتوں کو مسمار کرنے سے قبل احتیاطی اقدامات کے تحت عمارتوں کے قریب کاروباری مراکز بند اور آس پاس کی رہائشی عمارتوں کو بھی خالی کروا لیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.