Masael Quetta

پی آئی اے کی خصوصی پرواز شام سے واپس وطن پہنچ گئی ،قومی پرچم بردار طیارے کو دمشق ائیرپورٹ پر واٹر گن سلامی دی گئی

0 370

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد/دمشق(مسائل نیوز)پی آئی اے کی خصوصی پرواز شام سے واپس وطن پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پروازیں اربعین کے سلسلے میں نجف، بغداد اور دمشق روانہ ہوئیں ،پی آئی اے کا طیارہ322 زائرین لے کر 27 سال بعد شام کی سر زمین پر اترا ،قومی پرچم بردار طیارے کو دمشق ائیرپورٹ پر واٹر گن سلامی دی گئی ،خصوصی ابتدائی پرواز پر وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے ،ائیرپورٹ پر وزیر ہوابازی و سی ای او پی ائی اے نے

- Advertisement -

شامی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے شام میں سفیر اور پاکستان میں شام کے سفیر بھی موجود تھے ۔ شامی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ پی آئی اے اپنی خصوصی پروازوں کو ریگولر شیڈول پروازیں بنائیں،پاکستانی وفد ایک قافلے کی صورت میں حضرت بی بی زینب کے مزار پر حاضری دینے بھی گیا ،مزار پر شامی وزیر اوقاف نے وفد اور پی آئی اے کے عملے کا استقبال کیا،وفد نے بی بی زینب کے روضے پر فاتحہ پڑھی اور مسجد میں نوافل ادا کئے ،وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے اس ہی پرواز کے ہمراہ وطن واپس پہنچے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.