شہری کا بھرے بازار میں جواں سالہ لڑکی پر تشدد، ہراساں کرنے کی کوشش ، ویڈیو
عابد چودھری:لیاقت آباد میں شہری نے بھرے بازار میں جواں سالہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سرعام لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں شہری نے بھرے بازار میں جواں سالہ لڑکی کو تشدد کا نشانا بنایا، فوٹیجز میں ملزم کو لڑکی پر بازار میں تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 12 سالہ مقدس گھریلو کام کرنے کے بعد گھر واپس جا رہی تھی۔گھر واپسی پر ملزم سرعام لڑکی کو ہراساں کرتا اور ساتھ جانے کے لیے اکساتا رہا ۔
پشاور میں سکیورٹی ادارہ کی گاڑی پر خودکش حملہ، 8 افراد زخمی،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئ
- Advertisement -
ڑکی کے انکار پر ملزم نے مقدس کو تھپڑ مارا اور مسلسل ساتھ جانے کے لیے مجبور کرتا رہا۔ لڑکی کے گھر پہنچے پر ملزم فرار ہو گیا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو پنڈی راجپوتاں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم شبیر کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔