پیپلز پارٹی نے کوئٹہ میں پیٹرول نایاب ہونے کو حکومتی ناکامی قراردیدیا
کوئٹہ (مسائل نیوز / اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ نے کوئٹہ میں پیٹرول نایاب ہونے کو حکومتی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سلیکٹڈ حکمرانوں نے پیٹرول ہی غائب کردئیے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں ناکامی کے بعد سلیکٹڈ اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی بجائے سیاسی قائدین پر الزامات عائد کرتے ہیں، اگر یہی صورت حال رہی تو چاروں صوبوں میں تیل کا بحران ہوسکتا ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں چھوٹی گاڑیوں کو تیل مہیا کریں تاکہ بلوچستان میں تیل بحران ختم ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ سید اقبال شاہ نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے چھوٹے آئل ٹینکرز کو پٹرول نہیں دیا جارہا ہے ، بقول پیٹرولیم ڈیلرز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 80فیصد پٹرول پمپس پر ایندھن کی فراہمی رکی ہوئی ہے ، وزارت پٹرولیم نے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو برابری کی سطح پرتیل فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، وفاقی حکومت کی نااہلی کی انتہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں وزارت پٹرولیم کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کررہیں، اگر یہی صورت حال رہی تو چاروں صوبوں میں تیل کا بحران ہوسکتا ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں چھوٹی گاڑیوں کو تیل مہیا کریں تاکہ بلوچستان میں تیل بحران ختم ہوسکے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سلیکٹڈ حکمرانوں نے پیٹرول ہی غائب کردئیے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں ناکامی کے بعد سلیکٹڈ اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی بجائے سیاسی قائدین پر الزامات عائد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں کشمیری عوام اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرکے سلیکٹڈ حکمرانوں پر یہ واضح کریں گے کہ عوام جمہوریت کی علمبردار پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ کشمیر کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہیں۔