Ultimate magazine theme for WordPress.

کوئٹہ ،ٹرانسپورٹرز پردیسی مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

عید منانے کیلئے جانے والے مسافروں سے دو گناکرایہ وصول کیا جانے لگا

0 762

کوئٹہ ،ٹرانسپورٹرز پردیسی مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

- Advertisement -

کوئٹہ (مسائل نیوز / اسٹاف رپورٹر)ٹرانسپورٹرز پردیسی مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے کوئٹہ سے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کیلئے جانے والے مسافروں سے دو گناکرایہ وصول کیا جانے لگا تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے پردیسی مسافرٹرانسپورٹروں کے ہاتھوں لوٹنے لگے ہیں کوئٹہ سے چمن اور دیگر علاقوں کیلئے جانے والے ٹرانسپورٹرز دوگنا کرایہ وصول کررہے ہیں مسافروں کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سے یہ عمل دیکھا گیا ہے کہ عید سے قبل ٹرانسپورٹر ز کرایے بڑھادیتے ہیں کوئٹہ سے میزئی اڈہ کیلئے جو 250روپے وصول کیے جارہے تھے اب یہ کرایہ بڑھا کر 500روپے کردیا گیا ہے اسی طرح دوسرے علاقوں کو جانے والے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی کرایے من مانا اضافہ کیا گیا ہے کہ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ھ رہاہے مسافروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اضافی کرایے کی وصولی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.