کوئٹہ ،عید الاضحی کے دوران صارفین کوبہتر سہولیات میسر کرینگے،کیسکو
عید الالضحی کے تعطیلات کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرمیں بجلی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں
کوئٹہ ،عید الاضحی کے دوران صارفین کوبہتر سہولیات میسر کرینگے،کیسکو
کوئٹہ( مسائل نیوز ڈیسک )کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے عید الالضحی کے تعطیلات کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرمیں بجلی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔عید الاضحی کے دوران صارفین کوبہتر سہولیات بہم پہنچانے کے لئے کیسکونے سنٹرل کمپلینٹ سیل زرغون روڈ کوئٹہ 081-9201445اور081-2829753کومرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردے دیاہے جو24گھنٹے کھلارہے گااور صوبائی حکومت کے ماتحت ایمرجنسی کنٹرول سینٹر15 سے بھی رابطے میں رہے گا۔کیسکوکنٹرول سینٹر چیف انجینئر (آپریشن ڈائریکٹر)کی سربراہی میں 24گھنٹے آپریشنل رہے گا۔کنٹرول سینٹر صارفین کی جانب سے شہرمیں کسی بھی جگہ بجلی کے منقطع ہونے یا فنی خرابی پیداہونے کی شکایت پر کم سے کم وقت میں بجلی کی دوبارہ بحالی کیلئے متعلقہ سب ڈویڑن کو فوری کارروائی کرنے کاپابند بنائے گا۔جس کے بعد ایس ڈی او اور دیگر لائن اسٹاف پر مشتمل عملہ کسی بھی جگہ بجلی کی بحالی کیلئے فوری کارروائی کرے گا۔ سنٹرل کمپلینٹ سیل تمام فیڈروں سے بجلی کی بندش، مانیٹرنگ اوربجلی کی صورتحال سے بھی کیسکوکے اعلیٰ حکام کوآگاہ کرتارہے گا۔علاوہ ازیں صارفین 118پر ڈائریکٹ کال کرکے یا اپنے موبائل سے 8118پربذریعہ میسج (SMS) بھی اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔اسی طرح کوئٹہ سے باہر سب ڈویڑنل افسران عید کی تعطیلات کے دوران اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ شام 5بجے سے رات11بجے تک بھی اپنے دفاترمیں موجودرہیں گے تاکہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایاجاسکے۔بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب اورقلت کے باعث سسٹم پربوجھ بڑھ جاتاہے جس کی وجہ سے ٹرپنگ کامسئلہ بھی درپیش آسکتاہے لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران تمام غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں اور صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں تاکہ تمام صارفین تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔