آصف علی زرداری بلوچستان میں سیاسی وکٹیں اڑانے کیلئے سرگرم
کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بلوچستان میں سیاسی وکٹیں اڑانے کیلئے سرگرم پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے ساتھ دوسری بیٹھک، ملاقات میں مستقبل میں سیاسی روابط اور ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا مشن بلوچستان زور شور سے جاری ہے
گزشتہ روز بلاول ہاﺅس کراچی میں اہم ملاقات ہوئی اور چند ماہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند سے دوسری ملاقات دونوں رہنماﺅں کے نوابشاہ کے تعلق کے حوالے سے ذاتی تعلقات میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات سیاسی حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے سردار یار محمد رند کے صاحبزادے میر بیبرگ خان رند کو بندوق کا تحفہ دیا سابق صدر آصف زرداری کی سردار رند سے ڈیڑھ گھنٹے ون آن ون ملاقات میں ملک اور بلوچستان کی سیاسی سورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سردار یار محمد رند مستقبل میں سیاسی روابط اور ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
[…] صاحبزادے سیاسی رہنما و ممتاز قبائلی شخصیت سردار زادہ میر بیبرگ خان رند نے کہا کہ بلوچستان سندھ سیلاب سے ڈوب چکے ہیں مرکزی و […]