سمندر پار کام کرنے والے پاکستانی ہمارے حقیقی سرمایہ ہیں،قاسم سوری
کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان اور عمان مذہب، اخوت، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندہے ہوئے ہیں اور پاکستان عمان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اقتصادی و تجارتی رابطوں کو فروغ دے کر انہیں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عمان میں تعینات پاکستان کے سفیر کے کے احسن وگن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کے روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے پارلیمنٹ میں ملاقات کی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں ممالک میں تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی حجم میں اضافے کے وافر مواقع موجود ہیں جنہیں دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی کے لیے برائے کار لایا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے سفر کو عمان میں پاکستان مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار کام کرنے والے پاکستانی ہمارے حقیقی سرمایہ ہیں اور قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمان میں پاکستانی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے جن میں زیادہ تر کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمان میں قائم سفارتخانہ تارکین وطن کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے کہا ۔انہوں کوویڈ 19کی وبا کے دوران عمان میں پاکستانی سفارتخانے کے جانب سے عمان میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کو بروقت اطلاعات کی فراہمی اور پاکستان واپسی کے لیے فراہمی کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک میں تجارت، دفاع اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے گوادر پورٹ کی تعمیر سے دونوں ممالک میں مزید قریب ہونگے اور باہمی تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی اعتبار سے درست سمیت پر گامزن ہے اور ہر شعبے میں کامیابی سے دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں1.5ارب ڈالرز کی سر مایہ کاری حکومتی پالیسوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔عمان میں تعینات پاکستان کے سفیر کے کے احسن ویگن نے ڈپتی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سفارتخانے کی جانب سے انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات اور عمان میں سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے اگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمان میں قائم سفارتخانہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عمان میں کام کرنے والے پاکستانی تاراکین وطن کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔