کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 23 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی
کراچی (مسائل نیوز ڈیسک )صوبائی دارالحکومت کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 23 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4644 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1083 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں مثبت کیسز کی شرح 23.32 فیصد رہی۔ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 5.58 فیصد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں 2.06 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ صوبے بھر میں یہ شرح 8.54 فیصد رہی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کورونا وائرس سے 18 افراد انتقال کرگئے۔