Ultimate magazine theme for WordPress.

سینیٹر شیری رحمان کا بجلی گیس بحران پر تشویش کا اظہار

کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتے تھے ماضی کی حکومتوں نے ضرورت زیادہ پاور پلانٹ لگائے ہیں، نااہلی کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ واپس آگئی ہے، بیان

4 818

سینیٹر شیری رحمان کا بجلی گیس بحران پر تشویش کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آبا د(مسائل نیوز ڈیسک )نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بجلی گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتے تھے ماضی کی حکومتوں نے ضرورت زیادہ پاور پلانٹ لگائے ہیں، ،اب ان کی اپنی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ واپس آگئی ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ بجلی شارٹ فال 5000 میگاواٹ سے زیادہ ہو چکا ہے، اس وقت تمام پاور پلانٹس اپنی صلاحیت سے کم بجلی پیدا کر رہے ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ۔انہوںنے کہاکہ حکومت بتائے کہ 16 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے، آپ بس انکوائری رپورٹ بنا کہ بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے سی این جی اور صنعت کے شعبے کو گیس کی فراہمی بھی بند کر دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ نہ عوام کو بجلی دے پا رہے ہیں نہ ہی صنعت کو گیس فراہم کر رہے، حکومت کم قیمت پر ایل این جی اور فرنس آئل کا آرڈر دینا بھول گئی، اب بڑھتی ہوئی قیمتوں پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بہت سارے پاور پلانٹس بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، یہ ایک دوسرے پر الزام لگانے میں مصروف ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ دیگر شعباجات کی طرح پاور سیکٹر میں بھی منظم طریقے سے مافیہ کو بٹھایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.