Masael Quetta

بلاول بھٹو زرداری کا ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار

حادثے میں اتنی بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کا ضیاع ایک بہت بڑا سانحہ اور میرے لیئے باعثِ صدمہ ہے، چیئر مین پیپلز پارٹی

0 716

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلاول بھٹو زرداری کا ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حادثے میں اتنی بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کا ضیاع ایک بہت بڑا سانحہ اور میرے لیئے باعثِ صدمہ ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں،حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعاگو ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی جمہوری حکومت اس کی متحمل نہیں ہو سکتی کہ المناک حادثے کو اتفاق قرار دے کر ہاتھ پر ہاتھ دہرے بیٹھی رہے،اس طرح کے حادثات کی روکتھام کے لیئے کثیر الجہتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.