مودی حکومت کے فون ٹیپ کرنے کی خبروں پر تشویش ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (امسائل نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے سیاسی مخالفین کے فون ٹیپ کرنے کی خبروں پر تشویش ہے۔فواد چوہدری کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مودی حکومت کی جانب سے فون ٹیپ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت صحافیوں اور دیگر کے فون ٹیپ کرنے میں اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مودی حکومت کی پالیسی سے بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہوگئی ہے۔