MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کر کے اس کا کردار گھٹا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

وزیر خارجہ کا بیان ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف منفی کردار کا ثبوت ہے، زاہد حفیظ چوہدری

بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کر کے اس کا کردار گھٹا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد(مسائل نیوز ڈیسک )ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کر کے اس کا کردار گھٹا رہا ہے،دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل پر ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہاکہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف منفی کردار کا ثبوت ہے۔زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارتی بیان اہم فورم کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کو ثابت کرتا ہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کر کے کردار گھٹا رہا ہے، ماضی میں پاکستان بار بار بھارت کے منفی کردار کو عالمی برادری کے سامنے لاتا رہا ہے، پاکستان بھارت کے حالیہ اعتراف کو ایف اے ٹی ایف کے نوٹس میں لائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مناسب ایکشن کے لئے صدر ایف اے ٹی ایف سے رابطے پر غور کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف پر زور دیتے ہیں کہ اس معاملے کو دیکھے، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مخلصانہ اور تعمیری طور پر مشغول رہا ہے، بھارت نے پاکستان کی کوششوں پر شکوک و شبہات پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیکن دھوکے بازی سے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے بھارتی کوشش ہمیشہ ناکام ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.