MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ

1 184

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری الیکشن نہ کروانے سے متعلق نواز شریف فضل الرحمان اور آصف زرداری کا ایک موقف ایک ہی ہے ۔عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے ۔جہاں بھی کرپشن کا ثبوت ملا فوری قانونی کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں سخت معاشی فیصلوں پر تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی جلد بلانے کا فیصلہ کیا

- Advertisement -

گیا ہے ۔عسکری قیادت کے سامنے کھل کر معاشی صورتحال رکھی جائے گی ۔ حکومت معیشت سے متعلق دیگر شراکت داروں سے بھی مشاورت کرے گی ۔ اجلاس میں اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتحادی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر یہ ڈھول گلے میں باندھا ہے مل کر ہی بجائیں گے۔ جبکہ نواز شریف کا موقف تھا کہ عمران خان کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں ہم ان سے بڑے جلسے کرینگے۔شہباز شریف کو مشاورت سے بڑے فیصلے کرنے کا مکمل فری ہینڈ بھی مل گیا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 5 جولائی 2022 کو قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔جنگ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.