اسسٹنٹ کمشنر ژوب روحانہ گل کاکڑ کی دبنگ کارروائی
ژوب ( مسائل نیوز ) ڈپٹی کمشنر میر شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڑوب روحانہ گل کاکڑ نے عوامی شکایات پر دبنگ کارروائی کرتے ہوئے بازار کا تفصیلی جائزہ لیا روحانہ گل کاکڑ کے ہمراہ لیویز ڈولفِن فورس کے انچارج فاضل شاہ مندوخیل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ ،میٹ انسپکٹر ڈاکٹر جمعہ گل مندوخیل تھے۔
انہوں نے مختلف دکانوں کے چیکنگ کے دوران کیمیکل ملا دودھ برآمد کیا اور تین دوکانیں سیل کردی ،انہوں نے گوشت کے دکانوں کا بھی معائنہ کیا اور ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کیا اور کئی دکانوں کو جرمانہ کیا ، مزید کارروائیاں بھی جاری رہے گی ۔
اسسٹنٹ کمشنر روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ جس دکاندارنے ایک سے زائد ذبح مرغیاں لٹکائے آئندہ کیلئے دوکان سیل اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنےوالے دکانداروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائیگی ۔