MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور واقعہ پر مفتی منیب الرحمان کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

1 377

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حکومت نے عاشقانِ رسولﷺ پر ظلم کیا،گرفتار شدگان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرکے جعلی ایف آئی آرز ختم کی جائیں، پریس کانفرنس

- Advertisement -

کراچی( مسائل نیوز/ اسٹاف رپورٹر) ممتاز عالمِ دین اور تنظیم المدارس اہلسنت کے صدر مفتی منیب الرحمان نے لاہور واقعے کےخلاف آج پیر کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاو¿ن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
یہ اعلان مفتی منیب الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں دیگر علمائے اہل سنت علامہ مظفرحسین شاہ،مفتی رفیق حسنی، علامہ اسماعیل ضیائی،علامہ لیاقت اظہری، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، مفتی نذیر نعیمی، شاہ اویس نورانی، علامہ رضوان نقشبندی، مفتی جان نعیمی، مولانا ریحان امجد نعمانی، مفتی عابد مبارک، علامہ اشرف گورمانی، علامہ رفیع الرحمٰن نورانی، علامہ مرتضیٰ مہروی، علامہ ضیاءالرحمٰن صابری، علامہ بلال سلیم قادری، مفتی الیاس رضوی، مفتی وسیم المدنی، علامہ عمران شامی، شاہد غوری، زمان علی جعفری اور دیگر موجود تھے۔
اس پریس کانفرنس میں لاہور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمنان نے کہا کہ حکومت نے عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ظلم و تشدد کیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام گرفتار شدگان کو فوری طور پر ذاتی مچلکوں پر رہا کیا جائے، ان کے خلاف دائر کی جانے والی جعلیFIR کو فی الفور ختم کیا جائے۔
ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمن نے آج پیر کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کی تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز سے بھی تعاون کی درخواست کی۔ یہ ہڑتال پرامن ہوگی اور عوام سے ناموسِ رسالتﷺ کے نام پر تعاون کی درخواست کی جاتی ہے۔
انہوں نے اپیل کی ہے کہ اس پرامن ہڑتال میں کسی کو بھی نقصان نہ پنچایا جائے۔
پریس کانفرنس سے قبل حکومتی اہل کاروں نے مجھے کہا کہ امن و سلامتی کی بات کی جائے لیکن ہم حکومت سے کہیں گے کہ وہ طاقت کے نشے میں ظلم نہ کرے اور ہوش کے ناخن لے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.