MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فردین کو ضمانت دلوانے والے وکیل نے آریان کے وکیل کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دئیے

1 566

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)بالی وڈ اداکار فردین خان اور کامیڈین بھارتی سنگھ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سے ضمانت دلوانے والے وکیل نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے وکیل کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دئیے ہیں۔فردین کے کیس کو دیکھنے والے وکیل ایاز خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انھوں نے این سی بی کے خلاف جاتے ہوئے بالی وڈ شخصیات کو ضمانت دلوائی تھی۔وکیل ایاز خان نے کہا کہ انھوں نے فردین خان کا کیس جاننے کے بعد تمام حقائق سنے اور پھر کام شروع کیا۔ایاز خان کے مطابق

- Advertisement -

مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنی بہترین حکمت عملی کے سبب فردین خان کو 3 میں ضمانت پر رہا کروا دیا تھا۔یاد رہے کہ اداکار فردین خان پر 2002 میں منشیات کی فروخت کرنے والے گینگ سے 9 گرام کوکین خریدنے کا الزام تھا تاہم فردین کا مؤقف تھا کہ انھوں نے ایک گرام کوکین خریدنے کی کوشش کی تھی۔وکیل ایاز خان کے مطابق آریان خان کے کیس میں مسئلہ یہ ہے کہ آریان کا کیس منشیات استعمال کرنے کا ہے اور اس کیس میں سزا کا حقدار منشیات لینے والا ہے، میرا خیال ہے کہ آریان کے کیس میں این سی بی کے پاس گواہ موجود ہیں۔وکیل نے بتایا کہ آریان اور فردین کے کیس میں ایک چیز جو مجھے محسوس ہوئی وہ یہ ہے کہ ہم فردین کے کیس کیلئے بہت تیزی سے آگے بڑھے، جب پہلے دن فردین کو عدالت میں پیش کیا گیا ہم نے اسی دن فردین کی ضمانت کے لیے درخواست فائل کر دی تھی لیکن یہ آریان کے کیس میں ہوتا دکھائی نہیں دیا۔ایاز خان کے مطابق آریان کے کیس میں ضمانت کی درخواست جمع کروانے کے بعد این سی بی نے اپناجواب جمع کروایا، عدالت میں اس مقدمے پر بحث ہوئی اور کیس کی سماعت نتیجے کے بغیر ہی ملتوی کر دی گئی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.