Masael Quetta

چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وومن نیلوفر بختیار کا خواتین کے حوالے سے کردارمثالی ہےسیف اللہ خان کاکڑ

1 541

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدرسیف اللہ خان کاکڑ نے چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وومن نیلوفر بختیارکے اعزاز میں عصرانہ دیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ریجنل سیکرٹری اطلاعات محمد آصف ترین اورذولیخا مندوخیل بھی موجود تھیں۔ سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وومن نیلوفر بختیار کا خواتین کے حوالے سے کردارمثالی ہے انہوں نے کہا کہ نیلوفربختیارنے ہر فورم پر خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے انکی خدمات کے اعتراف میں وزیراعظم عمران خان نے انہیں چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وومن بنایا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نیلوفر بختیار نے جس انداز میں پاکستان تحریک انصاف کی خدمت کی ہے وہ قابل تحسین ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان کے وژن اورپارٹی منشور کوگھر گھر پہنچانے میں جو کردارادا کیا وہ نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے پاکستان تحریک انصاف کی نوجوان نسل انکی خدمات کواپنانصب العین تصور کرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچ سکتی ہے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وومن نیلوفر بختیارنے کہا کہ حاجی سیف اللہ کاکڑ جیسی شخصیت کی پاکستان تحریک انصاف کو ضرورت ہے انکی پارٹی کیلئے خدمات اور صوبے میں پی ٹی آئی کوفعال بنانے میں کردار قابل تعریف ہے میں بطور چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وومن اس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ حاجی سیف اللہ کاکڑکا کردار جہاں مثالی ہے وہا ں انہوں نے پارٹی کی تنظیم نو کیلئے بھی اہم کردارادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات آصف ترین اوردیگر رہنماوں نے اپنا بھر پور کردارادا کیا جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کی ہمیں پارٹی کے ایسے ورکروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ وہ مزید محنت اور لگن سے پارٹی کیلئے کام کرسکیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.