MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیخو پورہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں نے ماں باپ کے سامنے بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

1 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شیخو پورہ (مسائل نیوز ) بھیکی کے علاقے میں تین ڈاکوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران ماں باپ کو باندھ کر ان کے سامنے بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈاکو کاشتکار کے گھر سے نقدی اور زیورات بھی لوٹ کر لے گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اورتفتیش کے دوران ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم بھی کر لیاگیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ بھیکی کی حدود میں نواب کوٹ کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جبکہ تین ملزمان کا تعلق بھی اسی گاﺅں سے ہے، ڈاکوں نے دوران ڈکیتی والدین کو رسیوں سے باندھ کر بیٹی کو اجتماعی نشانہ بنایا جو عاملہ اور حافظہ بھی ہے۔

پولیس حکا م نے مزید بتایا کہ ملزمان پہلے بھی ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطوب تھے۔ڈاکووں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ، مزید تفتیش کاسلسلہ ابھی جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] سی میں دو ملزمان نے گن پوائنٹ پر شوہر کے سامنے بیوی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا،مقدمہ درج، ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.