Masael Quetta

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے روانہ ہوگی خصوصی طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت

0 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کے لیے خصوصی طیارہ آج اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ خصوصی طیارہ آج شام اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا جہاں سے نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بھرے گا۔یادرہےکہ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا

- Advertisement -

دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.