Masael Quetta

پیٹرولیم قیمتوں پر پرانے ٹویٹ ٗ مرتضیٰ وہاب اور اسد عمر میں دلچسپ مکالمہ

1 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے نون لیگ دور میں اسد عمر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر سوال کیا جس کا جواب وفاقی وزیر نے انتہائی دلچسپ انداز میں دیا۔ اسد عمر نے یکم فروری 2016 میں کیے گئے ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کے دور میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 52 فیصد ٹیکس لیا جا رہا ہے۔اب پانچ سال گزر جانے کے بعد مرتضی وہاب نے اسد عمر سے اسی ٹویٹ پر سوال کیا کہ کیا اب بھی آپ ایسی ہی جمع تفریق کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

مرتضی وہاب کے اس سوال کے جواب میں اسد عمر نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا حاضر جناب اور اس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حساب پیش کردیا۔ اسد عمر کے مطابق اس وقت پیٹرولیم لیوی پانچ روپے 62 پیسے اور سیلز ٹیکس 11 روپے 76 پیسے وصول کیا جا رہا ہے۔اسد عمر کے مطابق مجموعی طور پر ایک لیٹر پیٹرول پر 17روپے 38پیسے ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ پیٹرول کی بنیادی قیمت 105 روپے 92پیسے ہے، اس میں ٹیکس جمع کردیں تو یہ 123 روپے 30پیسے بن جاتا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ نون کے دور سے تین گنا کم ٹیکس لے رہی ہے۔ ن لیگ پیٹرول پر 52فیصد ٹیکس وصول کر رہی تھی لیکن پی ٹی آئی کے دور میں ٹیکس کی شرح 16اعشاریہ 40فیصد ہے۔ اپنے ٹویٹ کے آخر میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ اور کوئی خدمت جناب؟بعد ازاں مرتضیٰ وہاب نے کچھ دیگر حقائق بیان کرتے ہوئے لکھا کہ تیل کی قیمت 123روپے تک پہنچا کر بھی آپ کے پاس ایسی باتیں کرنے کی ہمت ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی گواہی تو نوازشریف بھی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.