Ultimate magazine theme for WordPress.

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ شروع ہونے سے قبل اچانک سیریز ملتوی کرنے کے اعلان پر تنقید کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری

1 193

اسلام آباد(مسائل نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ شروع ہونے سے قبل اچانک سیریز ملتوی کرنے کے اعلان پر تنقید کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔پاکستانی اور انٹرنیشنل کرکٹرز نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے، مکمل کہانی نہیں بتائی جارہی۔نیوزی لینڈ سے ہی تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر ڈینی موریسن نے بھی اظہار مایوسی کیا اور کہا کہ وہ

- Advertisement -

پاکستانی عوام کے احساسات سمجھ سکتے ہیں۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اینجلو پریرا نے کہا کہ دو سال پہلے انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا، ایمانداری کی بات ہے ٹیم کو بہت اچھی طرح رکھا گیا، خود کو ہر طرح سے محفوظ تصور کیا۔فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ فینز کی افسردگی خوشیوں میں بدلیں گے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ سیریز منسوخی سے غلط روایت قائم ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے اس فیصلے پر مزید انٹرنیشنل کرکٹرز نے بھی مایوسی کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر اپنے تاثرات درج کیے۔یاد رہےکہ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.