پاکستان کی سر زمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہو گی،ترجمان دفترِ خارجہ
- Advertisement -
اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ افغانستان کا سیاسی حل تلاش کرنا بہت ضروری ہے، پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پاکستان نے افغانستان میں جامع سیاسی حکومت کی بات کی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی نے افغان سر زمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کی، تاہم پاکستان کی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔