MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر جانا نہیں ، ووٹ چوری کرنا چھوڑنا ضروری ہے، طلال چوہدری

0 834

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر جانا نہیں ، ووٹ چوری کرنا چھوڑنا ضروری ہے، طلال چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر جانا نہیں ،ووٹ چوری کرنا چھوڑنا ضروری ہے۔طلال چوہدری نے ایک انٹرویومیں کہا کہ آپ آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر بیٹھے ہیں، اس بار یہ ممکن نہیں، دنیا کے 70 ممالک میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا تجربہ ناکام رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ چور نے ای وی ایم کے ذریعہ ایک اور راہ نکالنے کی کوشش کی ہے، آپ نے سینیٹ میں بھی اوپن بیلٹ پر زور لگایا تھا۔طلال چوہدری نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن آئین سے ہٹ کر فیصلہ کرے گا، کیا الیکشن کمیشن ووٹ کی سیکریسی پامال کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کے سب سے شفاف الیکشن ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.