Masael Quetta

شہادت امام حسین ؓ ا مت مسلمہ کیلئے ایک عظیم درس ہے، صدر مملکت

1 307

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شہادت امام حسین ؓ ا مت مسلمہ کیلئے ایک عظیم درس ہے، صدر مملکت

اسلام آباد(مسائل نیوز ڈیسک ) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ شہادت امام حسین ؓ ا مت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے، ہمیں باہمی نفرتوں، کدورتوں اور گروہ بندیوں سے پرہیز کرنا ہے، اپنے دین، ملت اور ملک کے لیے عزم واستقلال کا استعارہ بن کر ہر قسم کی قربانی کیلئے خود کو تیار کرنا ہے، اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو دین ودنیا کی سربلندی اور کامرانی ہمارا مقدر ہو گی۔ یوم عاشور 10 محرم الحرام 1443ھ/2021ء کے موقع پراپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہاکہ یوم عاشور نہایت عظمت اور احترام کا حامل دن ہے،اگرچہ اسلامی اور انسانی تاریخ کے متعدد عظیم واقعات اس سے جڑے ہیں تاہم امت مسلمہ کے نزدیک یوم عاشور کا مقام جس تاریخی واقعے کی نسبت سے بلند ترین ہے وہ عالی مقام امام حسین ؓ کی شہادت ہے۔ اس دن نواسہ رسول مقبول ؐنے اپنے اہل بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ بے سرو سامانی کے عالم میں ظلم و استبداد پر کار بند قوتوں کو للکارا تھا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو حیات نو بخشی تھی۔ انہوںنے کہاکہ آج اسلام انہی قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے

- Advertisement -

اوریہی قربانیاں اہل ایمان کے جذبات کو امتحان و ابتلاء کے لمحات میں جلا بخشتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہادت امام حسین ؓ ا مت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے۔ حضرت امام عالی مقام ؓ کی شہادت رہتی دنیا تک کیلئے عزم و استقلال کی علامت بن کر مسلمانان عالم کے دلوں کی دھڑکن بن گئی ہے،ہمیں آج ان کی شہادت کی یاد مناتے ہوئے اپنے اندر نظم و ضبط اور ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرناہے اور باہمی نفرتوں، کدورتوں اور گروہ بندیوں سے پرہیز کرنا ہے۔ ہمیں اپنے دین، ملت اور ملک کے لیے عزم واستقلال کا استعارہ بن کر ہر قسم کی قربانی کے لیے خود کو تیار کرنا ہے۔ اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو دین ودنیا کی سربلندی اور کامرانی ہمارا مقدر ہو گی۔ انشاء اللہ!یہاں میں قوم سے یہ اپیل بھی کروں گا

کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کی وجہ سے وبا کی چوتھی لہر کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ اس لیے ہم سب کو حسب سابق سخت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ عاشورہ کے اجتماعات میں حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر اور ایس اوپیز کو اختیار کیا جائے اور ویکسین کے عمل کو جلد از جلد مکمل کر کے خود کو اور دوسروں کو اس وبا سے محفوظ کر لیا جائے۔حضرت امام حسین ؓ اور ان کے رفقاء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا احسن طریقہ یہی ہے کہ آج کے دن ہم اس بات کا عہد کریں کہ ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اسوہ امام حسین پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور وطنِ عزیز کے ساتھ ساتھ تمام عالم کو بھی کورونا کی وبا سے مامون ومحفوظ بنا دے۔ آمین!

You might also like
1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) محرم الحرام اسلامی تقویم کا پہلا ماہ ہے یہ شہادت حضرت امام حسینؓ سمیت کئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.