طالبان کو افغانستان میں سفارتی مشنز کے کمپائونڈ میں داخلے سے گریز کی ہدایت
طالبان کو افغانستان میں سفارتی مشنز کے کمپائونڈ میں داخلے سے گریز کی ہدایت
کابل (مسائل نیوز ڈیسک )طالبان کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ تنظیم نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نظم وضبط کا مظاہرہ کریں اور کسی سفارتی مشن کی گاڑیوں سے چھیڑ چھاڑ یا عمارت میں داخلے سے باز رہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عہدیدار نے بتایاکہ جنگجوئوں کو یہ بھی ہدایت ہے کہ وہ عام لوگوں کو اپنے کام کاج معمول کے مطابق کرنے دیں اور ان میں کسی قسم کی مداخلت نہ کریں۔اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے شرط پرسینئر طالبان رہنما نے بتایا کہ ہم نے ہر سطح کے اپنے کارکنوں کو حکم دیا کہ وہ افغانستان میں کسی بھی ملک سے متعلق توہین آمیز رویہ اختیار کرنے سے باز رہیں۔