اگر نئی حکومت جامع نہیں ہوئی تو ہر افغان مزاحمت کرے گا، احمد ولی مسعود
اگر نئی حکومت جامع نہیں ہوئی تو ہر افغان مزاحمت کرے گا، احمد ولی مسعود
کابل(مسائل نیوز ڈیسک )افغانستان میں شمالی اتحاد کے معروف مقتول کمانڈر کے بھائی احمد ولی مسعود نے کہا ہے کہ احمد شاہ مسعود کے بیٹے کا امر اللہ صالح سے کوئی لینا دینا نہیں اور وہ لڑنے کے بجائے تمام نسلی گروہوں پر مشتمل حکومت کے ساتھ ملک میں امن چاہتے ہیں ورنہ سب طالبان کے خلاف مزاحمت کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسعود فائونڈیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے قبضے کے بعد امن ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے اور ملک کے زیادہ تر حصوں کو فتح کرنے کے بعد سب کی نظریں ان پر جمی ہیں۔ولی مسعود نے کہا کہ اپنے بھتیجے احمد مسعود اور ہر کسی کی طرح وہ بھی منتظر ہیں کہ (طالبان کی حکومت بنانے کی کوشش کا)کیا نتیجہ نکلتا ہے تو اگر یہ ایک جامع حکومت ہوئی تو ہر کوئی اور وہ خود بھی اسے قبول کرے گا، ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ہر افغان مزاحمت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا ایک موقع ہے اس لیے وہ پاکستان کی دعوت پر یہاں آئے، ہم یہاں پاکستان کے ساتھ براہِ راست بات چیت کرنے کے لیے آئے ہیں کیوں کہ ہم پڑوسی ہیں اور یہ براہِ راست دونوں کو متاثر کرے گا۔احمد ولی مسعود نے ایک مرتبہ پھر یہ بات دہرائی کہ وہ کابل میں صرف پارٹیز نہیں بلکہ نسلی گروہوں کی بنیاد پر ایک جامع اور منصفانہ حکومت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا ایک موقع ہے س لیے وہ پاکستان کی دعوت پر یہاں آئے، ہم یہاں پاکستان کے ساتھ براہِ راست بات چیت کرنے کے لیے آئے ہیں کیوں کہ ہم پڑوسی ہیں اور یہ براہِ راست دونوں کو متاثر کرے گا۔احمد ولی مسعود نے ایک مرتبہ پھر یہ بات دہرائی کہ وہ کابل میں صرف پارٹیز نہیں بلکہ نسلی گروہوں کی بنیاد پر ایک جامع اور منصفانہ حکومت چاہتے ہیں۔ان سے جب سوال کیا گیا کہ طالبان انہیں حکومت میں کیوں شامل کریں گیجو گزشتہ کئی دہائیوں سے ان کی مخالفت اور ان کے خلاف لڑائی کرتے رہے؟ جس پر مسعود فانڈیشن کے سربراہ نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ طالبان نے صدارتی محل پر قبضہ کرلیا ہے لیکن افغان عوام کے دل و دماغ نہیں جیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں حکومت کے لیے عوام کے دل و دماغ کو جیتنا ہوگا ورنہ یہ بھی دوسری طاقتوں کی طرح ہوگا جو گزشتہ 40 برسوں میں یہاں آئیں اور ہم سب تاریخ جانتے ہیں،غیر پشتون رہنماں کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے احمد ولی مسعود نے کہا کہ وہ پہلے بھی یہاں آئے ہیں لیکن اس مرتبہ وہ ایک فرق، دل اور حکمت عملی میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے [امن کے لیے] اور اپنی غلطیوں سے سیکھنے کے لیے آگے بڑھنا چاہیے، ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے لیے ضروری ہے جو افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیا تک کاروباری اور اقتصادی زون چاہتا ہے۔اشرف غنی کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان میں امن میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے، اشرف غنی اپنا اختیار برقرار رکھنے کے لیے ملک میں اپنی طرز کا تشدد جاری رکھنا چاہتے تھے کیوں کہنہ تو وہ اور نہ طالبان افغانستان کے لیے قربانی دینا چاہتے تھے اور آخر میں وہ فرار ہوگئے۔احمد ولی مسعود نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اشرف غنی نے ایک کرپٹ لیڈر کی طرح پیسے کے تھیلوں کے ساتھ ملک چھوڑا جو وہ شروع سے تھا، وہ ایک چور تھے اور ہر کوئی انہیں پہلے دن سے جانتا تھا۔