Masael Quetta

طالبان کے واٹس ایپ اکانٹس بلاک کرنے کا اعلان

1 466

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

طالبان کے واٹس ایپ اکانٹس بلاک کرنے کا اعلان

- Advertisement -

نیویارک(مسائل نیوز ڈیسک )فیس بک نے طالبان کے واٹس ایپ اکانٹس بھی بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ کمپنی کو پابندیوں کی امریکی پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہے۔دوسری جانب فیس بک ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی قوانین کے تحت طالبان پر پابندی عائد ہے جس پر ان کے اکانٹس بلاک کردیے ۔فیس بک کا کہنا تھاکہ لوٹ مار اور تشدد کی شکایات کے لیے بنائی گئی طالبان کی واٹس ایپ ہاٹ لائن کو بھی بند کردیا گیا ہے جب کہ طالبان کینام سے بنائے گئے آفیشل اکاونٹس بھی بلاک کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر طالبان سے متعلق تمام مواد پر پابندی عائد کی تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.