Ultimate magazine theme for WordPress.

امریکا اور برطانیہ کا افغان مسئلے پرجی سیون کا ورچوئل اجلاس بلانے پر اتفاق

0 275

امریکا اور برطانیہ کا افغان مسئلے پرجی سیون کا ورچوئل اجلاس بلانے پر اتفاق

- Advertisement -

واشنگٹن(مسائل نیوز ڈیسک )وائٹ ہائوس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ٹیلیفو ن پر افغان بحران پر تبادلہ خیال کیاہے۔ دونوں رہ نمائوں نے اگلے ہفتے افغانستان کے بحران پر گروپ آف سیون کا ورچوئل سربراہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہ نمائوں نے افغان بحران کے لیے مشترکہ نقطہ نظر اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے گروپ آف سیون کے رہ نمائوں کی میٹنگ اگلے ہفتے منعقد کرنے پر اتفاق کیا ۔لندن میں برطانوی وزیراعظم ہاوس نے کہا کہ بورس جانسن اور بائیڈن نے اپنی گفتگو میں کابل سے انخلا میں امریکا اور برطانیہ کے تعاون کو سراہا۔وائٹ ہائوس کے بیان کے مطابق بائیڈن اور جانسن نے افغانستان کے معاملے میں میں اتحادیوں اور جمہوری شراکت داروں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.