وقت دور نہیں جب بلوچستان امن و امان اور ترقی و خوشحالی میں سر فہرست ہو گا:سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک ) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان خلوص نیت سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عوام کے مسائل پر حقیقی معنوں میں توجہ دے کر مسائل حل کرنے اور ان عوامی ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچا کر عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے حتیٰ الوسع کوششیں کر رہے ہیں جبکہ سابقہ ادوار میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں بلوچستان دوسرے صوبوں سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا تھا جس کا خمیازہ بلوچستانی عوام کو بھگتنا پڑا وزیراعلیٰ جام کمال خان نے بلوچستان کے عوام کی اس محرومی کے ازالے کے لئے بلوچستان کے کونے کونے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے جس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں صوبائی حکومت کی کوششوں سے عوام کو پینے کے صاف پانی ، تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات عوام تک پہنچ رہی ہیں بلوچستان کے عوام نے نام نہادخیر خواہوں اورمفاد پرست لوگوںکو یکسر مسترد کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف وزیراعلیٰ جام کمال خان کے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جام کمال خان نے بلوچستان کے عوام کے بہتر مستقبل کے لئے خلوص نیت سے دن رات کام کر کے اہل بلوچستان کے دل جیت لئے ہیں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان امن و امان اور ترقی و خوشحالی میں سر فہرست ہو گا ۔
[…] نیوز)حب فوکل پرسن برائے سیلاب متاثرین بلوچستان سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری عوامی خدمت میں پیش پیش حب میں سیلاب متاثرین کو 1000 راشن […]
[…] پارٹی و فوکل پرسن برائے امداد سیلاب زدگان بلوچستان سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے حب میںسیلاب زدگان میں راشن اور دیگر ضروری اشیاءکی […]
[…] نیوز) فوکل پرسن برائے سیلاب زدگان امداد بلوچستان سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا […]
[…] نیوز)سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں امن و امان کی […]
[…] (مسائل نیوز ) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کامونکی کے راستے میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں […]