Masael Quetta

قو می سلامتی ورکشاپ کے انعقاد سے بلوچستان کے مسائل میں بہتر افہام وتفہیم حاصل کرنے میں مدد ملی ہے:گورنربلوچستان

ورکشاپ کے شرکاءپائیدار امن، ہم آہنگی اور قومی جذبے کے فروغ کیلئے زیادہ متحرک، فعال اور پرجوش کردار ادا کرینگے

3 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قو می سلامتی ورکشاپ کے انعقاد سے بلوچستان کے مسائل میں بہتر افہام وتفہیم حاصل کرنے میں مدد ملی ہے:گورنربلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ مسائل نیوز ڈیسک : ۔گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ قو می سلامتی ورکشاپ کے انعقاد سے بلوچستان کے مسائل کے بارے میں بہتر افہام وتفہیم حاصل کرنے میں مدد ملی ہے. اس کا مقصد بھی بلوچستان کے حوالے سے بیرونی اور اندرونی چیلنجوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی سلامتی کے مسائل کے بارے میں صحیح ادراک حاصل کرنا ہے. ا±مید ہے کہ اس ورکشاپ کے شرکاءپائیدار امن، ہم آہنگی اور قومی جذبے کے فروغ کیلئے زیادہ متحرک، فعال اور پرجوش کردار ادا کرینگے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز قومی سلامتی ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر میجر جنرل انعام حیدر ملک بھی موجود تھے. ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی اور خطے کے حالات کا ہماری سیاست، معیشت اور سلامتی پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔بعدازاں گورنر بلوچستان نے قومی سلامتی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاءمیں اسناد تقسیم کئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.