Masael Quetta

عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی گائیڈ لائنز پرعمل کریں : میر ضیاء لانگو

شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی

1 259

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی گائیڈ لائنز پرعمل کریں : میر ضیاء لانگو

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک) :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ضلعی افسران سے ٹیلی فونک رابطہ کیا  اور  انہیں ہدایت دی کی کہ عید الاضحی کے موقع پر مویشی منڈی میں ایس او پیز پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث کورونا میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چائیے۔

- Advertisement -

کورونا کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہے اورانسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے ۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  ویکسین لگوانے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے کورونا کی چوتھی لہر سے بچاو¿ ممکن ہے۔ عوام سے اپیل ہے

کہ وہ حکومتی گائیڈ لائنز پرعمل کریں – ”پرہیز علاج سے بہتر ہے“ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔وزیر داخلہ نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے اور محکمے کئے جانیوالے اقدامات اور گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔حکومتی اقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرکے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.