Masael Quetta

افغان سفیر کی بیٹی کا کیس 72 گھنٹے میں حل ہوجائے گا ، شیخ رشید احمد

افغان سفیر کی بیٹی کا کیس 72 گھنٹے میں حل ہوجائے گا اور جلد تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی

4 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

افغان سفیر کی بیٹی کا کیس 72 گھنٹے میں حل ہوجائے گا ، شیخ رشید احمد

اسلام آباد(مسائل نیوزڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کا کیس 72 گھنٹے میں حل ہوجائے گا اور جلد تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی کہ اس معاملے میں کون ملوث ہیں ، ابتدائی طور پر 3 ڈرائیورز سے تفتیش مکمل کرلی گئی ، واقعے کی ایف آئی آربھی درج ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 16 جولائی کو اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ ہونے والے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں

- Advertisement -

اور یہ کیس 72 گھنٹے میں حل ہو جائے گا ، اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی اور ٹیکسی سے کھڈا مارکیٹ پہنچی ، جیسے جیسے تحقیقات کر رہے ہیں کڑیاں مل رہی ہیں ، افغان سفیر کی بیٹی کے کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی جانے کی تحقیقات کر رہے ہیں ، اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اپنے میڈیا کو استعمال کرتا ہے ،

بھارت نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کیس کو بہت اچھالا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ افغان سفیر کی بیٹی کے کیس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ، وزیراعظم نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر وفاقی دارالحکومت میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ سیلسیلہ علی خیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،

جس میں اغوا، تشدد اور دھمکیاں دینے کی دفعات کو شامل کیا گیا۔اس ضمن میں لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گھر سے کچھ فاصلے پر ٹیکسی میں سوار ہو کر شاپنگ کرنے گئی ، واپسی پر ایک اور ٹیکسی میں سوار ہوئی کچھ دیر بعد ٹیکسی رک گئی اور اچانک ہی ایک شخص آکر گاڑی میں بیٹھ گیا ، گاڑی میں بیٹھتے ہی نامعلوم شخص نے تشدد کرنا شروع کیا جس کے باعث میں بیہوش ہوگئی ، جب آنکھ کھلی تو گندگی کے ڈھیر پر تھی، گھر کی بجائے پارک چلی گئی اور والد کے آفس عملے کو بلایا اور وہ مجھے گھر لے گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.