Ultimate magazine theme for WordPress.

صحافی جنگی علاقوں میں داخلے سے قبل آگاہ کریں، افغان طالبان

ہمیں علم نہیں صحافی دانش صدیقی کی ہلاکت کسی کی فائرنگ سے ہوئی‘ہمیں افسوس ہے ‘ذبیح اللہ مجاہد

1 309

صحافی جنگی علاقوں میں داخلے سے قبل آگاہ کریں، افغان طالبان

- Advertisement -

کابل(مسائل نیوز ڈیسک ) صحافی دانش صدیقی کی موت کے بعد افغان طالبان نے صحافیوں کو جنگی علاقے میں داخل ہونے سے قبل طالبان کو آگاہ کرنے کا کہہ دیا۔خانہ جنگی کے شکار ملک افغانستان سے امریکا سمیت نیٹو افواج کا انخلاء شروع ہوتے ہی افغان طالبان نے درجنوں اضلاع پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا جب کہ کئی اضلاع پر حاکمیت قائم کرنے کیلئے افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جنگ جاری ہے۔افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جاری جھڑپوں کے دوران عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز سے منسلک بھارتی صحافی دانش صدیقی کی موت کے بعد طالبان نے انتباہ جاری کیا ہے کہ تمام صحافی جنگی علاقوں میں داخل ہونے پہلے آگاہ کریں۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہمیں علم نہیں کہ صحافی دانش صدیقی کی ہلاکت کسی کی فائرنگ سے ہوئی، ہمیں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے صحافی کی موت پر افسوس ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے صحافیوں کے جنگی علاقوں میں بغیر اطلاع کے داخل ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جو بھی صحافی جنگی علاقے میں داخل ہو وہ ہمیں مطلع کرے تاکہ ہم صحافیوں کی دیکھ بھال کرسکیں۔خیال رہے کہ افغان علاقے اسپین بولدک میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے درمیان رائٹرز خبرایجنسی کا بھارتی صحافی دانش صدیقی ہلاک ہوگیا تھا۔افغان میڈیا نے کہا تھا کہ بھارتی جرنلسٹ کچھ عرصے سے قندھار میں جھڑپوں کی کوریج کررہے تھے، بھارتی جرنلسٹ 16 جولاء کی صبح ہی افغان فورسز کیساتھ اسپین بولدک کوریج کیلئے آیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.