MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

سوات میں قائم نواز شریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کر نے کا مراسلہ جاری

نواز شریف کے نام سے منسوب کڈنی ہسپتال کا نیا نام میاں گل عبدالحق جہانزیب ہو گا، مراسلے کا متن

سوات میں قائم نواز شریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کر نے کا مراسلہ جاری

- Advertisement -

پشاور((مسائل نیوز ڈیسک) سوات میں قائم نواز شریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کر نے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا سوات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام سے منسوب کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کر دیا گیا۔سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا کی جا نب سے نواز شریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا کہ نواز شریف کے نام سے منسوب کڈنی ہسپتال کا نیا نام میاں گل عبدالحق جہانزیب ہو گا جس کی منظوری وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔خیال رہے کہ نواز شریف کڈنی ہسپتال کا نیا نام ریاستِ سوات کے آخری والی میاں گل عبدالحق جہانزیب المعروف والی صاحب کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.