Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان اور چین داسو ڈیم منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، دفترخارجہ

داسو پراجیکٹ پر تعمیر ات جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گی، زاہد حفیظ چوہدری کا بیان

1 467

پاکستان اور چین داسو ڈیم منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، دفترخارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور چین داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور دوسرے منصوبے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کی تعمیراتی کمپنی نے اپنے پچھلے نوٹس کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور پاکستانی ورکرز کو نکالنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ داسو پر کام کرنے والوں کی حفاظت اور تعمیر کے معاملات کو دیکھا جا رہا ہے اور اس حوالے سے پاکستان اور چین کے حکام قریبی رابطے میں ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ داسو پراجیکٹ پر تعمیر ات جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گی، پاکستان اور چین داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور دوسرے منصوبے مکمل کرنیکے لیے پرعزم ہیں۔

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) دفترخارجہ پاکستان نے ایٹمی اثاثوں سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر امریکی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.