MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 607 کیسز، 21 افرا د چل بسے

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دور ان کیسز میں مسلسل اضافہ ، مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 5 فیصد کے قریب ہو گئی

کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 607 کیسز، 21 افرا د چل بسے

اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دور ان کیسز میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا، مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 5 فیصد کے قریب ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 607 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 21 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 834 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 34 فیصد ہو گئی۔

- Advertisement -

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 781 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 275 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 47 ہزار 331 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 508 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 9 لاکھ 19 ہزار 163 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 816 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 53 لاکھ 93 ہزار 974 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 13 ہزار 82 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 2 کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار 993 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 55 ہزار 462 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 702 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار 259 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 871 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 560 ہو چکی ہے،

اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 385 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 84 ہزار 563 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 787 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 80 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 319 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 21 ہزار 989 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 601 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 362 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 116 افراد جاں بحق ہوئے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.