پنشنرز کامسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا‘چیف سیکرٹری
کوئٹہ (مسائل نیوز)پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے نصیب اللہ خان بازئی اور غلام محمد منگریو کی قیادت میں چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات کی اور اُن سے درخواست کی کہ وفاقی حکومت، صوبہ سندھ، پنجاب، کے پی کے کی طرز پر بلوچستان کے پنشنرز کو بھی یکم جولائی 2021سے10% فیصد اُن کی گراس پنشن پر دیا جائے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے ایسوسی ایشن کی معروضات کو ہمددری سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ پنشنرز کا یہ مسئلہ ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
- Advertisement -