اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ مالی سال بجٹ اور حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک این ایف سی ایوارڈ نہیں دیں گے تب تک ہر بجٹ غیر آئینی ہوگا،اگر تاریخی ترقی ہے تو تاریخی غربت، بے روزگاری کیوں ہے؟،پی ٹی آئی کی حکومت میں گدھوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے،
حکومت نے بجٹ کے ذریعے عوام پر بالواسطہ طریقے سے ٹیکسز کا طوفان کھڑا کردیا جو سب سے زیادہ نقصان عام آدمی کو پہنچائے گا،جو کرکٹ کھیلتا تھا اسے منتخب کرکے جوہری ملک کی بھاگ دوڑ دے دی گئی ،حکومتی اراکین اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں،اسمبلی میں ہنگامہ آرائی والا دن تاریخ کا سب برا دن تھا ،بھارتی جاسوس کو این آر او دیا ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بجٹ بک سے مارا’،’سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی،گیس کو کہیں اور دینے سے پہلے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس دینا پڑے گی،افغانستان پر سفارتی پالیسی سے آگاہ کیا جائے۔